ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے عہدیدار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Aug 26, 2023 | 19:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)استحکام پاکستان پارٹی کی مقبولیت میں اضافے نے دیگر جماعتوں کو بھی پریشان کردیا، آئی پی پی کی زیادہ مقبولیت پنجاب میں دیکھی جارہی ہے جہاں آئے روز سیاسی رہنما اورعہدیدار پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی نے سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو پہنچایا ہے جس کے 100 سے زائد سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین اور لاہور سے سیاسی رہنما و کارکنان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، تین اضلاع کے سیاسی رہنما و کارکنان نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی، شمولیت اختیار کرنے والے نئے اراکین نے آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہو گیا
 سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن فیصل آباد سید ارسلان ساہی نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سید ارسلان ساہی کے ہمراہ امانت علی، محمد دانش اور محمود فیضان نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اسی طرح منڈی بہاو¿الدین سے شعیب اللہ چیمہ نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا، باٹاپور سے سیمیول پرویز اور یونس خان نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی، سیمیول پرویز اور یونس خان نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
 میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو خوش آمدید کہا، میاں خالد محمود نے تمام نئے اراکین کے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، میاں خالد محمود نے شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پہنائے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی