آگے کا تعین کیے بغیر انتخابات بے معنی ہیں: شاہد خاقان عباسی

سیاستدان، فوج، عدلیہ سب فریقین مل بیٹھیں اور فیصلہ کریں کہ آگے کیا کرنا ہے: سابق وزیراعظم

Sep 25, 2023 | 21:49:PM
آگے کا تعین کیے بغیر انتخابات بے معنی ہیں: شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آگے کا تعین کیے بغیر انتخابات بے معنی ہیں۔

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیا جو نواز شریف نے کہا وہ ہوا یا نہیں؟ ایک ٹروتھ کمیشن بنادیں صورتحال سامنے آجائے گی، ہمیں ان باتوں کو عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، فیصلہ عوام کریں گے، نواز شریف نے جو کہا یہ عوامی بحث ہے، نواز شریف نے تاریخ دی ہے واپسی کی یقینا آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ نے پی ڈی ایم سے اتحاد کیوں کیا تھا؟ چودھری سالک حسین نے اندرونی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

سابق وزیراعظم کا مزیدکہنا ہے کہ میں کسی کو انتخابات میں مائنس یا پلس نہیں دیکھتا، آگے کا تعین کئیے بغیر انتخابات بے معنی ہیں، سیاستدان، فوج، عدلیہ سب فریقین مل بیٹھیں اور فیصلہ کریں کہ آگے کیا کرنا ہے، نواز شریف نے کو کہا ہے ہمیں ان باتوں کو عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، نواز شریف نے پہلے بھی 2017 کے معاملات ذکر کیا تھا اس پر بات ہونی چاہیے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نواز شریف کا استقبال کرنے جائیں گے؟ جس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ آپ جائیں گے تو میں بھی ساتھ جاؤں گا۔