پنجاب حکومت نے سفارشی افسروں کی لوٹ سیل لگا دی

Oct 25, 2022 | 14:47:PM
24 نیوز ,پنجاب حکومت, ق لیگ ,پی ٹی آئی,چودھری پرویزالہٰی,ڈی سی گجرات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے سفارشی افسروں کی لوٹ سیل لگا دی ،پنجاب حکومت نےجونیئر افسروں کو سفارشی بنیادوں پر ڈپٹی کمشنر لگا دیا جونیئر افسروں کو ق لیگ اور پی ٹی آئی کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر لگایا گیا ،28اضلاع میں گریڈ 18 کےڈپٹی کمشنر سفارشی بنیادوں پرلگا دیئے۔ ان اضلاع میں گریڈ18کے ڈی سیزکوگریڈ19اور20کی سیٹوں پرلگایاگیا ۔

چودھری پرویزالہٰی حکومت نے رولز کیخلاف ڈی سیز کی تعیناتیاں کر دیں ،گریڈ19کےڈی سی لاہور محمدعلی گریڈ20کی سیٹ پرتعینات ہیں، ڈپٹی کمشنرلاہورمحمد علی کو عمران خان کی سفارش پرتعینات کیاگیاتھا گریڈ 18کےڈی سی قصورفیاض احمد گریڈ20کی سیٹ پرتعینات ہیں، گریڈ17کےڈی سی شیخوپورہ طارق علی گریڈ20کی سیٹ پرتعینات ہیں ،طارق علی بسرا کو ایوان وزیراعلیٰ کی سفارش پر ڈی سی لگایا گیا ڈی سی ننکانہ احمرنائیک گریڈ18کے افسر،گریڈ19پرتعینات ہیں ڈی سی اوکاڑہ عرفان احمد گریڈ19کے افسر،گریڈ20میں تعینات ہیں ۔

ضرور پڑھیں :واٹس ایپ کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال

ڈی سی گوجرانوالہ سائرہ عمر گریڈ20کی سیٹ پرتعینات ہیں ڈی سی سیالکوٹ عبداللہ گریڈ18کے افسر،گریڈ20میں تعینات ہیں، ڈی سی گجرات،نارووال،منڈی بہاؤالدین گریڈ19میں تعینات ہیں ڈی سی راولپنڈی شعیب علی گریڈ18کےافسر،گریڈ20میں تعینات ہیں، ڈی سی جہلم،اٹک،چکوال بھی جونیئرافسر ،سینئرپوسٹ پرتعینات ہیں ڈی سی سرگودھا ندیم ناصرگریڈ18کے افسر،گریڈ20میں تعینات ہیں، ڈی سی خوشاب،میانوالی،بھکر جونیئرافسر،سینئرسیٹوں پرتعینات ہیں۔

ڈی سی فیصل آباد عمران حامد گریڈ19کےافسر،گریڈ20پرتعینات ہیں ڈی سی ٹوبہ،جھنگ،چنیوٹ جونیئرافسر،سینئرسیٹ پرتعینات ہیں، ڈی سی ملتان محمدطاہرگریڈ19کے افسر،گریڈ20کی سیٹ پرتعینات ہیں، ڈی سی خانیوال ظہیرعباس گریڈ18کے افسر،گریڈ19پرتعینات ہیں ڈی سی ساہیوال کامران علی جونیئرافسر،سینئرسیٹ پرتعینات ہیں ڈی سی وہاڑی،ڈی سی لودھراں محمد یاسرسینئرسیٹ پرتعینات ہیں ڈی سی پاکپتن آصف حسین ،ڈی سی بہاولپورسینئرسیٹ پرتعینات ہیں ڈی سی بہاولپور زاہد پرویز گریڈ18کے افسر،گریڈ20پرتعینات ہیں ڈی سی بہاولنگرمحمد وسیم،ڈی سی ڈی جی خان انوربریارسینئرسیٹ پرتعینات ڈی سی مظفرگڑھ سمیع اللہ گریڈ20کی سینئرسیٹ پرتعینات ہیں ڈی سی لیہ امتیازکھچی،ڈی سی راجن پور عارف رحیم سینئرسیٹ پرتعینات ہیں ۔