چیف جسٹس کی سینٹ پیٹرزبرگ انترنیشنل لیگل فورم میں شرکت، عالمی عدالتی شخصیات سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شریک ہوئے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل لیگل فورم کے دوران پاکستانی وفد کی عالمی عدالتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے بین الاقوامی عدالتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔پاکستان اور روس کی اعلی عدلیہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔پاکستان نے آزاد، مؤثر اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نظامِ انصاف کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستانی عدلیہ کی ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحاتی اقدامات عالمی فورم میں پیش کی گئیں۔ چیف جسٹس نے پاکستان کی عدالتی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں دنیا بھر کے جج قانونی ماہرین اور پالیسی ساز شریک ہوئے۔ پاکستان کے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل لیگل فورم کے دوران شرکا کے ساتھ ایک فوٹو بنواتے ہوئے۔