دفاعی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں پر حملوں کی پلاننگ کے پیچھے عمران خان تھا، خواجہ آصف

Jun 25, 2023 | 00:03:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صدر کینٹ سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین کا نام لئے بغیر کہا کہ اقتدار چھن جانے کے باعث وہ شخص اتنا باولا ہوگیا کہ وہ ہوا کو بھی گالی دیتا تھا۔

معاشی طور پر جو کھنڈرات اور معاشی طور پر وہ شخص تباہ کرگیا ہے۔  ان کھنڈرات کے نشانات کومندمل کرنے کے لئے عرصہ دراز درکار ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی تباہی کا تو  تدارک کیا جاسکتا ہے لیکن اس شخص نے ریاست کو چیلنج کیا  ۔ ریاست شہریوں کےلئے ماں کی طرح ہوتی ہے۔

جو پلاننگ اس نے کی اس کے نتیجے میں دفاعی تنصیبات اور مایہ ناز شہدا اور اثاثوں پر اس نے حملہ کروایا

کسی کو شک نہیں ہو نا چاہئے کہ اس ساری پلاننگ کے پیچھے عمران خان تھا۔ اس نے چودہ ماہ میں کبھی بھی سیاستدان کا کردار ادا نہیں کیا۔ 

وزیر دفاع نے کہا کہ انتخابات کا میلہ سجے گا تو عوام فیصلہ کریں گے کہ کس کو چننا ہے۔ پاکستانی فوج کو  اقتدار اور دولت کی ہوس کی خاطرچیلنج کرنا غداری ہے۔ میں نے شاہ محمود قریشی کو اسمبلی میں کہاتھا عمران خان کی جیبیں چیک کرو۔

تمام تر قیادت نے کیس اور قیدیں بھگتیں لیکن اس شخص کی طرح کسی نے نہیں کیا۔