برطانوی حکومت کا پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ

Oct 24, 2023 | 23:13:PM
برطانوی حکومت کا پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)برطانوی حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مخصوص تعداد کو خصوصی پروازوں کے ذریعے افغان باشندوں کو لندن منتقل کیا جائے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے خصوصی وفد نے پروازوں کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر حکام سے ملاقات کی ہے،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی قیادت پولیٹیکل قونصلر ذوئی وئیر جبکہ سول ایوی ایشن سینئر حکام کی قیادت ڈائریکٹر سکیورٹی ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر نے کی۔ سول ایوی ایشن حکام میں سی او او/ ایئرپورٹ منیجر IIAP اور ان کی سکیورٹی ٹیم بھی شامل تھی۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن اور سول ایوی ایشن حکام نے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے پروازوں کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

ڈائریکٹر سکیورٹی سول ایوی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا خصوصی پیغام برطانوی ہائی کمیشن وفد کو پہنچایا۔ اس موقع پر اے این ایف، ایف آئی اے، کسٹمز، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:خصوصی سرمایہ کاری ایگزیکٹو کمیٹی کا اقدامات تیز کرنے پر زور

برطانوی وفد کی سربراہ نے کہا کہ برطانوی حکومت افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے خصوصی پروازوں کے حوالے سے تعاون فراہم کرنے پر پاکستان سول ایوی ایشن کی شکرگزار ہے۔