پی آئی اے کے فلائیٹ آپریشن ایک بار پھر بند ہونے کا خدشہ 

Oct 24, 2023 | 19:42:PM
پی آئی اے کے فلائیٹ آپریشن ایک بار پھر بند ہونے کا خدشہ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی جانب سے پی ایس او کو فیول کی ادائیگیوں کی مد میں مکمل رقم ادا نہیں کی جاسکی جس کے بعد ایک بار پھر پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے آج 7 کروڑ روپے پی ایس او کو ادا کیے گئے جبکہ معاہدے کے مطابق آج قومی ایئرلائن کو 10 کروڑ روپے ادا کرنے تھے۔

اس حوالے سے پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ ادائیگی میں ڈیفالٹ کے بعد فیول کی فراہمی کسی بھی وقت رک سکتی ہے، صرف اتنا ہی فیول فراہم کیا جائے گا جتنی ادائیگی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈالر کی قدر میں کمی ، گاڑیوں کا ریٹ بھی گر گیا

اس صورتحال میں یومیہ کی بنیاد پر پروازیں منسوخ ہونے سے پی آئی اے کا کاروبار اور آمدنی انتہائی نچلی سطح پر جاچکا ہے جبکہ ٹکٹوں کے کینسل اور ریفنڈ نے قومی ایئرلائن کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ آج کے دن پی آئی اے نے ریکارڈ 1 عشاریہ 2 ملین ڈالر کے ٹکٹ ریفنڈ کی ادائیگی کی۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق بدھ کے روز بھی بڑی تعداد میں مزید ٹکٹس کے ریفنڈ جاری کیے جائیں گے جس کی وجہ سے پی آئی اے کا کیش فلو انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور پی آئی اے کے پاس پی ایس او کے فیول کی ادائیگی کیلئے رقم نہ ہونے کے برابر ہے۔