جرمانوں،دیت کی عدم ادائیگی، جیلوں میں موجود73 قیدی رہا

Apr 06, 2024 | 10:07:AM
جرمانوں،دیت کی عدم ادائیگی، جیلوں میں موجود73 قیدی رہا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث بند قیدیوں کی رہائی شروع کردی گئی، جبکہ 73 قیدی رہا کردیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے73 قیدیوں کی رہائی کیلئے سوا 10کروڑ کی رقم مخیرحضرات نے ادا کی ۔ 

کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری اعجاز اصغر کا کہنا ہے کہ  پنجاب بھر کی جیلوں سےرہائی کیلئے قیدیوں کو کوٹ لکھپت جیل لایا گیا،بھاری جرمانوں کی عدم ادائیگی سے کئی سالوں سے قیدی جیل کاٹ رہے تھے، رہا ہونیوالے صرف 2 قیدیوں کے ذمہ پونے 2 کروڑ روپے جرمانہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  عبدالعلیم خان فاونڈیشن نے تمام قیدیوں کا جرمانہ ادا کیا،عبدالعلیم فاؤنڈیشن نے رہائی کے موقع پر 15ہزار فی قیدی عیدی بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس میں عمران خان اگلے ہفتے بری ہو جائیں گے، لطیف کھوسہ

سپرنٹنڈنٹ  کے مطابق وزیراعلیٰ کے دورہ کےموقع پر 6 کروڑ سے زائد جرمانے ادا کرکے قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی  تھی اور اب تک ساڑھے 16کروڑ کے عوض 150کے قریب قیدیوں کو رہا کیا جاچکا۔