وزیراعظم کیلئے خصوصی طور پرخانہ کعبہ کا دورازہ کھولنے کا فیصلہ

Oct 24, 2021 | 16:18:PM
عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان روضہ رسولؐ پر حاضری دینے اور مسجد نبویؐ میں نماز ادا کرنے کے بعد جدہ پہنچ گئے، وزیر اعظم نے مدینہ منورہ کی سر زمین پر جوتے اتار کر پائوں ر کھے۔

 وزیراعظم عمران خان جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے اور اب سے کچھ دیر بعد عمرے کی سعادت حاصل کریں گے،عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاجائےگا، عمران خان آج رات مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے اور پھر کل دوپہر کو جدہ سے ریاض روانہ پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے، اب سے کچھ دیر قبل انہوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور نوافل ادا کر کے ملک کی ترقی ، خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔

 مدینہ پہنچنے پر مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا تھا۔  وزیراعظم نے آج بھی احترام میں مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار قدم رکھا۔

وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم جبکہ خاتونِ اول بھی شامل ہیں، وزرات خارجہ سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے دورے کے دوران  ریاض میں ہونے والی ’مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو‘ سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    چینی کمپنی کا داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنیکا فیصلہ