چینی کمپنی کا داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنیکا فیصلہ

Oct 24, 2021 | 15:45:PM
داسو ڈیم پر مرمت کا کام جاری
کیپشن: داسو ڈیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی گیزوبا گروپ نے خود کش حملے کے بعد ڈیم پر کام بند کر دیا تھا، داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

چینی کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واپڈا نے داسو ڈیم پروجیکٹ پر سیکیورٹی کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے، 25 اکتوبر سے مرحلہ وار دوبارہ کام شروع ہو گا، چینی کمپنی کے مطابق تمام چینی انجینئر اور غیر ملکی داسو ڈیم کی سائٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے داسو ڈیم پر کام کرنے والے تمام پاکستانی ورکرز کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام اسٹاف کو ٹیلی فون کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

چینی کمپنی کی جانب سے ملازمین کو کووڈ ٹیسٹ اور ویکسینیشن کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مہنگائی کا ظلم روکنا ہے تو عوام سڑکوں پر نکلیں: مریم اورنگزیب