ڈی ہنڈریڈ ڈرافٹ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو پِک کرلیا گیا

Mar 24, 2023 | 13:32:PM
ڈی ہنڈریڈ ڈرافٹ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو پِک کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک بار پھر دی ہینڈریڈ ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا البتہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو ویلش فائر نے اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں شاہین آفریدی ایک لاکھ یورو یعنی (2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹ میں داخلہ لیا تھا جبکہ حارث رؤف 60،000 پاؤنڈ یعنی (22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل تھے۔

ہنڈریڈ آرگنائزنگ کمیٹی نے گزشتہ روز مداحوں کی رائے شماری کی تھی تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ رواں سال کے ڈرافٹ کیلئے شائقین کے وسیع پول میں کون سا کرکٹر مقبول ہے۔ بابراعظم کو مداحواں کے 25 فیصد ووٹ حاصل کرکے سرفہرست رہے تاہم فرنچائزز کی رائے بالکل برعکس نکلی اور بابراعظم کو اس سال بھی کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔

اوول انوینسیبلز نے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40,000 پاؤنڈ میں منتخب کیا ہے جبکہ برمنگھم فینکس نے افغانستان کے خلاف کپتانی فرائض سرانجام دینے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو برقرار رکھا ہے۔