وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایوان میں دلچسپ مکالمہ
وزیر اعظم نے کہا کہ میرا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، مولانا سے جو بھی تنہائی میں باتیں ہوئیں، وہ راز رہیں گی، قبر تک جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی ایوان میں آمد ہوئی، ارکان نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے پاس ملاقات کے لیے خود چل کر گئے، اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ میرا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، مولانا سے جو بھی تنہائی میں باتیں ہوئیں، وہ راز رہیں گی، قبر تک جائیں گی۔
وزیراعظم نے اپوزیشن ارکان سے بھی مصافحہ کیا، وزیراعظم خصوصی طور پر اپوزیشن لیڈر اور دیگر ارکان کی نشستوں تک گئے اور ان سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں کیں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:آئیں ماضی درست کریں:خواجہ آصف کی اپوزیشن کو میثاق جمہوریت کی دعوت
وزیر اعظم نے لطیف کھوسہ اور نور عالم خان سے بھی مصافحہ کیا۔
بلاول بھٹو اپنی نشست سے اٹھ کر وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے گئے، وزیر اعظم اور بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔