ملتان سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جنوبی پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سابق جنرل سیکرٹری شازیہ وحید آرائیں نے سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی،شازیہ وحید آرائیں نے 9 مئی کے واقعہ کی پرو زور مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ " آج سے میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،فی الحال سیاست سے بریک لینا چاہتی ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ سے سابق ممبر اسمبلی ضیااللہ بنگش نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا