جسٹس عائشہ ملک کا سپریم کورٹ میں تقرر ۔۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6جنوری کو طلب

Dec 24, 2021 | 15:09:PM
جسٹس عائشہ ملک ، جج
کیپشن: جسٹس عائشہ ملک ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ  کی جج جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن اجلاس 6 جنوری کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم 29 دسمبر کو طلب
ذرائع کے مطابق چھ جنوری کو ہونیوالے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی تقرری پر دوسری مرتبہ غور کیا جائیگا۔اس وقت سپریم کورٹ میں کل سترہ ججز میں سے ایک جج کی سیٹ خالی ہے۔ جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تعیناتی ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں موخر کی گئی تھی۔ستمبر میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چار چار کے تناسب سے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری نہیں ہو سکی تھی۔جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کی مدت بطور رکن جوڈیشل کمیشن ختم ہونے پر دوبارہ اجلاس بلایا گیا ہے۔اب جسٹس ریٹائرڈ سرمد عثمانی جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی۔۔۔۔