عرب میڈیا پر وائرل ہونے والےبابا جی کون؟

Apr 24, 2023 | 16:39:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں چلتے ہوئے جس بابا جی کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ پاکستانی نکلے۔

عرب میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک ضعیف العمر بابا جی مسجد نبوی ﷺ کے احاطہ میں چل رہے ہوتے ہیں، ان کی شناخت کو لے کر ساری دنیا میں چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں کہ یہ بابا جی کون ہیں؟ ان کا تعلق کس ملک سے ہے یہ کیا کام کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ 

دراصل عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بابا جی پاکستانی ہیں۔ ان کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے اور وہ ایک ایک جھونپڑی میں رہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ہی سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا: اسحاق ڈار

مسجد نبوی کے احاطے میں چلتے ہوئے ان کاویڈیو کلپ  سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ ولی اللہ نامی یوٹیوبر نے ان کا انٹرویو کیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے وہ 9  سالوں سے لوگوں کی بکریاں چرا کر پیسے اکٹھے کر رہے ہیں۔ پہلے کرونا وباء آ گئی جس کے باعث ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو گئی، انہوں نے پھر سے محنت کی دوبارہ پیسے اکٹھے کیے اور پاسپورٹ کی تجدید کرائی اور عمرہ کیا۔  

بابا جی نے مزید بتایا کہ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ ان سے ملنا شروع ہو گئے، ان کے ساتھ تصاویر بنانا شروع ہو گئے، اور وہ اللہ سے یہی دعا کرتے ہیں کہ ان کو بار بار اپنے گھر بلائیں۔ بابا جی نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے ان کو ایک بار پھر ملاقات کیلئے بلایا گیا ہے اور وہ جلد ہی جائیں گے۔