ورلڈ کپ: آج پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ ہو گا

Oct 23, 2023 | 10:53:AM
ورلڈ کپ: آج پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ ہو گا
کیپشن: ورلڈ کپ: آج پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ ہو گا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیرِ اہتمام مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 22 ویں مقابلے میں آج پاکستان اور افغانستان کے مابین مقابلہ پڑے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا, میچ 1916 میں بننے والے چیدمبرم سٹیڈیم میں ہو گا، اس سٹیڈیم کو بھارت کے دوسرے سب سے پرانے سٹیڈیم کے طور پر جانا جاتا ہے جس میں 50 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان افغانستان کیخلاف میچ کھیل پائیں گے یا نہیں؟ بھارت سے اہم خبر آ گئی

میگا ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں 4، 4 میچ کھیل چکی ہیں، پاکستان نے 2 میچ جیتے جبکہ 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب افغانستان نے بھی 4 میچ کھیلے جن میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، افغان ٹیم نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرا کر اس ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ کیا۔

ورلڈکپ 2023 میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں پاکستان کے تمام پلیئرز موجود رہے لیکن گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان نے نیٹ پریکٹس نہیں کی۔

اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ مانتے ہیں ہم نے پچھلے دو میچ اچھے نہیں کھیلے، تجزیہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک کیا غلطیاں ہوئی ہیں، آج بہتر ٹیم نظر آئے گی، آج کا میچ جیت کر ٹیم دوبارہ ٹریک پر آجائے گی۔