بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی

Nov 23, 2020 | 17:44:PM
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو پاکستان منتقل کیا جائے گا۔ میت کی پاکستان منتقلی سمیت دیگر معاملات پر مشاورت ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی۔لندن میں نماز جنازہ کے بعد میت پاکستان کے جائی جائے گی۔میت کی پاکستان منتقلی سمیت دیگر معاملات پر مشاورت ہو رہی ہے۔بیگم شمیم اختر کی گزشتہ چار روز سے طبیعت خراب تھی۔بیگم شمیم اختر رواں برس فروری میں لندن آئی تھی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں بھی اداکی جائےگی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی۔دوسری جانب میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز نے پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست جمع کروا دی ہے اور امید ہے کہ عدالت انہیں والدہ کی رسومات میں شامل ہونے کیلئے پیرول پر رہائی دیدے گی۔میاں نوازشریف کا میت کے ساتھ آنے یا یہ آنے کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔تاہم ان کی بیٹی مریم نواز نے انہیں پاکستان آنے سے منع کیا ہے۔