کورونا کا پھیلاﺅ رکنے لگا۔۔ وینٹی لیٹرز کے استعمال کی شرح میں نمایاں کمی 

May 23, 2021 | 21:34:PM
 کورونا کا پھیلاﺅ رکنے لگا۔۔ وینٹی لیٹرز کے استعمال کی شرح میں نمایاں کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حکومتی اقدامات کے سبب کورونا کے پھیلاﺅ میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے ۔پنجاب اور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں وینٹیلیٹرز کے زیر استعمال ہونے کی شرح 35 اور 33 فیصد تک کم ہوئی ہے ۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل وینیٹیلیٹرز کے استعمال کی شرح تقریباً 100 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ماہرین صحت نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ہسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ بشمول جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے ان کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بالخصوص تقریباً گزشتہ ہفتے سے آئیسولیشن کے وارڈز میں داخل ہونے والی مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 19 وینٹیلیٹرز میں سے 372 زیر استعمال ہیں ،دیگر خالی پڑے ہیں۔یہی صورتحال ہسپتالوں کے انتہائی انحصاری یونٹس (ایچ ڈی یوز) میں ہے جہاں زیر استعمال بستروں کی شرح 30 فیصد کم ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہسپتالوں کے ایچ ڈی یوز میں 4 ہزار 46 بستر مختص کیے گئے تھے جن میں سے ایک ہزار 211 زیر استعمال اور بقیہ خالی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔فیصل نے مجھے مکمل کردیا: نادیہ خان کا شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام