قمر جاوید باجوہ  کا دورہ آذربائیجان ، علاقائی امن و استحکام پر گفتگو

Jun 23, 2021 | 16:35:PM
قمر جاوید باجوہ  کا دورہ آذربائیجان ، علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ آذربائیجان کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آذر بائیجان کے وزیر داخلہ، چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس اور چیف آف سٹیٹ سیکیورٹی سروس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی، سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر گفتگو کی گئی ہے۔

باکو میں ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون ، خطے کے امن و استحکام، توانائی اور تجارت میں تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ان ملاقاتوں میں آذر بائیجان کی قیادت نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اور خطے میں تنازعات کی روک تھام خصوصاً افغانستان میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین ہر سطح اور فورمز پر باہمی مفادات پر مبنی رابطوں میں اضافے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خطے کے بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک حالات پاکستان اور آذر بائیجان کے قریبی تعاون اور چیلنجز سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی کے متقاضی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    لاہور دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، آئی جی پنجاب