حافظ سعید کے داماد کے گھر کے قریب دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث: آئی جی پنجاب

Jun 23, 2021 | 16:12:PM
حافظ سعید کے داماد کے گھر کے قریب دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث: آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کے گھر کے قریب ہونیوالے دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  حافظ سعید کے داماد خالد ولید کے گھر کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، اطراف میں مالی نقصان ہوا بہت، خالد ولید دھماکہ کی آواز بہت ذیادہ تھی، گھر کے شیشے ٹوٹ گئے ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا  کہنا  ہے کہ جوہر ٹاون دھماکےمیں ہونیوالےنقصان کا جائزہ لیا جارہاہے، قیاس آرائیاں نہ کریں توہی بہترہے،سی ٹی ڈی نےکنٹرول سنبھال لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو بتاناچاہتا ہوں ہمارےحوصلےبلندہیں،  آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

 ‏وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ‏ان کا کہنا ہے کہ ‏دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ ‏وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔  کمشنر لاہور  کیپٹن (ر)عثمان کی ہدایات پر ڈی سی لاہور اور اے سی ماڈل ٹاؤن فوری موقع پر پہنچ گئے تھے۔لیسکو اور سوئی گیس کے افسران اور عملہ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا تھا۔  
 دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب انعام غنی نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے متعلق اہم بیان جار ی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دھماکے کا مقصد پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنانا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ہمیں 65تھریٹ الرٹس موصول ہوئے جس کے بعدگزشتہ ہفتے کچھ دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیا۔جوہر ٹاون دھماکے میں نقصانات کاجائزہ لے رہے ہیں،ہمیں افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ،دھماکوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہوتے ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہرٹاو ن میں واقع بی او آر سوسائٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    جانی خیل قبائل کا لاش سمیت لانگ مارچ شروع