جانی خیل قبائل کا لاش سمیت لانگ مارچ شروع 

Jun 23, 2021 | 15:47:PM
جانی خیل قبائل کا لاش سمیت لانگ مارچ شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جانی خیل قبائل نے لاش سمیت لانگ مارچ شروع کر دیا ہے،مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری ٹوچی پل پر موجود ہے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس سکواڈ کو آگے رکھا گیا ہے تمام چھوٹے راستوں پر بھی پولیس بیٹھی ہے۔
 پولیس کی جانب سے مکمل تیاری کی گئی ہے  پولیس کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوؤں گیس کی شیلنگ جاری ہے مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان شیلنگ اور پتھراو کے نتیجے میں 12 پولیس نوجوان زخمی   شدید گرمی کی باعث 9 پولیس نوجوان بے ہوش بھی ہوگئے، زخمیوں اور بے ہوش نوجوانوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
 جانی خیل مظاہرین کو روکنے کے لیے مظاہرین پر شیلنگ شروع کر دی جانی خیل مظاہرین نے پولیس موبائل وین کو بکاخیل کے مقام پر اگ لگا دی  جانی خیل لانگ مارچ ٹوچی پل کے مقام سے میرانشاہ روڈ منتقل ہوگیا۔ جانی خیل مشران کے مطابق پولیس پارٹی کی فائرنگ سے ایک نوجوان جان بحق ہوا۔ جانی خیل مشران کا جان بحق نوجوان کی لاش بھی اسلام آباد منتقلی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:     دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل