شمالی کوریا میں مہنگائی کا سونامی۔۔کافی کپ100 ڈالر اور چائے 70 ڈالر

Jun 23, 2021 | 14:34:PM
شمالی کوریا میں مہنگائی کا سونامی۔۔کافی کپ100 ڈالر اور چائے 70 ڈالر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)شمالی کوریا میں جاری معاشی بحران کے دوران مہنگائی کا سونامی آیا ہوا ہے اور شہریوں کو کافی کپ 100 ڈالر اور چائے 70 ڈالر میں مل رہی ہے ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک کو خراب معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ملک میں اشیائے خوردو نوش کی قلت ہے۔عالمی وبا کورونا  کی وجہ سے سرحدیں بند ہونے کے باعث معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے شمالی کوریا میں غذائی قلت اور مہنگائی کی ایک بنیادی وجہ جوہری پروگرام کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں ہیں۔شمالی کورین لیڈر  کم جونگ نے اس بحران کے حل کے لئے موثر اقدامات کا وعدہ کیا۔ مگر انہیں مشکل حالات کا سامنا ہے اور ان کے پاس آپشنز بہت کم ہیں۔شمالی کوریا کا زراعت کا شعبہ گذشتہ سال ہونے والے نقصان کی نسبت قدرے بہتر ہے۔ گھریلو اشیائے خوردونوش کی درآمد میں کافی مشکلات ہیں کیونکہ سرحدیں کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PIA میں جدید کم ایندھن خرچ کر نیوالے4نئے طیارے شامل کرنیکا فیصلہ