PIA میں جدید کم ایندھن خرچ کر نیوالے4نئے طیارے شامل کرنیکا فیصلہ

Jun 23, 2021 | 12:23:PM
PIA میں جدید کم ایندھن خرچ کر نیوالے4نئے طیارے شامل کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ائیر لائن نے اپنے ہوائی  بیڑے میں جدید کم ایندھن خرچ کر نے والے  4 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 پی آئی اے انتظامیہ کےمطابق قومی ائیر لائن کیلئےنیرو باڈی کے4 نئے جہاز حاصل کئے جائیں گے ،یہ طیارے 6 سالہ ڈرائی لیز پر لئے جائیں گے۔جولائی کے وسط میں پہلا ائیربس320 پی آئی اے فلیٹ میں شامل ہوجائے گا جبکہ دوسرا طیارہ اگست میں بیڑے میں شامل ہوگا اور مزید 2 طیارے اکتوبر اور دسمبر تک پی آئی اے کو مل جائیں گے۔ 
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کاروبار کی ضروریات  کے مطابق نئے طیارے حاصل کررہی ہے۔پی آئی اے بزنس پلان میں8 سے زائد طیارے شامل کر نے کی منصوبہ بندی ہے۔پی آئی اے کے ہوائی  بیڑے میں بوئنگ777طیارہ بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ1980 میں ہوتی تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں فائنل ہوتا،آئن بشپ