ہنگری کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے  کےخواہشمند ہیں: بلاول بھٹو  

Feb 23, 2023 | 00:04:AM
 ہنگری کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے  کےخواہشمند ہیں: بلاول بھٹو  
کیپشن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے اور وہ ہنگری سے اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری کے دورے کے موقع پر اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ  بلاول بھٹونے کہا کہ امید ہے ہنگری کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔

دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں، دورے کے دوران ہنگری میں اعلیٰ تعلیم کے لئے پاکستانی طلباءکے وظائف پر بات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کا دورہ ہنگری پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے دورے کی دعوت پر ہنگری کے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کیلئے سہولتی کردار ادا کیا۔