10 بجے کی ہیڈ لائنز

Aug 23, 2023 | 09:42:AM
10 بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔۔بٹگرام میں 13گھنٹے کا کامیاب طویل آپریشن،چیئرلفٹ میں پھنسے7طلبا اور ایک استاد کو بچا لیا گیا،دو کیبلز ٹوٹنے کے باعث چیئرلفٹ خراب ہو کر ہوا میں معلق ہو گئی تھی، پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پانچ اور پاک فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرزنے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ایس ایس جی کمانڈرز اور آرمی کے دستے بھی دشوار اور مشکل آپریشن میں مصروف عمل رہے،خراب موسم کی وجہ سے مشن کو کچھ دیر کیلئے روکنا بھی کرنا پڑا۔

2۔۔بٹگرام کا ریسکیو آپریشن مشکل ترین امتحان،خراب موسم، تیز ہوا اور پھر اندھیرا،چھ سو فٹ اونچائی پر لٹکتی ڈولی تک پہنچنا اور بچوں کو ریسکیو کرنے کی ہر کوشش میں رکاوٹ آتی رہی لیکن فوج کے اسپیشل کمانڈوز نے خطرناک اور دشوار گزار مشن میں جان کی پرواہ بھی نہیں کی،کمانڈونےپہلےلفٹ میں پھنسےبچوں اوراساتذہ کو پانی وخوراک پہنچائی۔جس میں دل کی دھڑکن نارمل کرنےکی ادویات بھی شامل تھیں۔

3۔۔بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں کو آزمائش کے بعد خوشی مل گئی۔ تین بچے نویں جماعت کے امتحان میں کامیاب ہو گئے۔ نیاز محمد 412 ، اسامہ 391، اور عطاء اللہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوگئے۔

4۔۔بٹگرام کا ریسکیو آپریشن عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔بی بی سی، اسکائی نیوز، الجزیرہ ، اے بی سی اور دیگرانٹرنیشنل چینلز پر لمحہ بہ لمحہ خبر نشر ہوتی رہی۔انٹرنیشنل میڈیا نے بچوں کے ریسکیو ہونے کی خبر بھی بریک کی۔خلیج ٹائمز نے بھی خبر بریک کی، بھرپور کوریج دی۔

5۔۔آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن متحرک،ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ،الیکشن کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی،سیاسی جماعتوں سے الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت بھی ہوگی، حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں امور بھی زیر آئیں گے۔

6۔۔صدر عارف علوی کے سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ۔گریڈ 22 کی افسر حمیرا احمد کی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ملاقات۔حمیرا احمد کی بطور سیکرٹری صدر مملکت تعیناتی سے معذرت ۔حمیرا احمد نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

7۔۔بلوچستان کی عوام کیلئے پاک فوج کی خدمات کا سلسلہ جاری،صوبے میں پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ،میڈیکل ٹیم میں جنرل فزیشن، میڈیکل آفیسر، ڈینٹسٹ اور پیڈیاٹریشن شامل تھے،مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور راشن بھی فراہم کیا گیا،پاک فوج کے ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا۔

8۔۔پاکستان گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈا پر اعلیٰ سطح اجلاس کی میزبانی کرے گا،دنیا بھر سے تمام سرکردہ رہنماؤں اور اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا،برطانوی ہیلتھ گلوبل سکیورٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کیا گیا۔

9۔۔عارف والا میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار،مکانات فصلیں اور راستے سب بہہ گئے، انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کیلئے تین مقامات پر خیمہ بستیاں قائم کردی گئیں، متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل ریلیف مشن موبائل گاڑی بھی بھجوادی گئی۔

10۔۔روڈا ایک اور بڑا رہائشی منصوبہ شروع کرے گی۔12 ہزار ایکڑ پر رہائشی و کمرشل تعمیرات ہوں گی۔ جگہ کے تعین کیلئے بین الاقوامی کمپنی سے معاہدہ،منصوبےکو’’ٹوپازبلاک‘‘کا نام دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل کاشف قریشی کہتے ہیں ایک ارب کے ترقیاتی منصوبے کا کام جلد شروع ہوگا۔

11۔۔شاہینوں کی ہمبنٹوٹا میں اونچی اڑان۔پہلےون ڈےمیں افغانستان کابوریا بسترگول کردیا۔حارث روف کی تباہ کن باؤلنگ،5وکٹیں اڑائیں۔پاکستان نےپہلےکھیلتےہوئے201رنزبنائے۔ہدف کےتعاقب میں افغان بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھرگئی۔صرف59رنزہی بناسکی۔

12۔۔قاتل کے کھوج میں جاسوس کی اپنی زندگی بنی اجیرن،،،شوہر، دوست یا کوئی اورکون ہے اصلی قاتل؟،،،سسپنس سے بھرپور فلم ’ریپٹائل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ،،،فلم 6 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔