نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں 5 سال کی توسیع

Sep 22, 2023 | 13:56:PM
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی حکومت کی گرین پالیسیز سے متعلق نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں پانچ سال کی تاخیر کا اعلان کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی حکومت کی گرین پالیسیز سے متعلق نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں پانچ سال کی تاخیر کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاریں اب 2030کے بجائے 2035میں فروخت ہوسکیں گی،انہوں نے کہا کہ سال 2035کے بعد بھی پیٹرول، ڈیزل سے چلنے والی سیکنڈ ہینڈ کاروں کی خرید و فروخت ممکن ہوگی۔

رشی سونک نے کہا کہ نئی پالیسی برطانیہ کو دیگر یورپی ممالک سے ہم آہنگ کرے گی، ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے سبب 2030تک بیشتر کاریں الیکٹرک ہوں گی،ان کا کہنا تھا کہ گیس بوائلر کی جگہ ہیٹ پمپس کی تنصیب کیلئے بھی مزید وقت درکار ہوگا۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کا نواز شریف کو پیغام۔۔؟

رشی سونک نے کہا کہ 2035کے بعد بوائلر تبدیل کرتے وقت ہیٹ پمپ لگواسکیں گے، بوائلر اپ گریڈ سکیم کے تحت گرانٹ 50فیصد بڑھا کر ساڑھے 7ہزار پاؤنڈ کی جائے گی،برطانوی وزیراعظم کاکہناتھا کہ انتہائی غریب افراد کو نیا بوائلر لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور 2050تک نیٹ زیرو کا ہدف اب بھی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔