گوادر آف روڈ ریلی، جنید بلوچ فاتح قرار، نادر مگسی رنر اپ رہے

Oct 22, 2023 | 18:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر سپورٹس کے زیر انتظام شاندار گوادر آف روڈ ریلی اختتام پذیر، جنید بلوچ فاتح قرار جبکہ نادر مگسی رنر رہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فائنل راؤنڈ پیریپیڈ کٹیگری کا ریس آخری دن اتوار کو منعقد ہوا جس میں ملکی و غیر ملکی موٹر ریسرز نے قسمت آزمائی کی،فائنل راؤنڈ اپ کے مہمان خاص سینیٹر کہدہ بابر نے فلیگ اپ کرتے ہوئے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا،موٹر کارز کا ٹریک 250 کلومیٹر ہے جو کہ ناہموار، ریت کے چٹانوں اور سنسنی خیز مہم جوئی پر مشتمل تھا۔
گوادر آف روڈ ریلی کی اختتامی تقریب آج شام کو میر غوث بخش بزنجو فٹبال سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں مہمان خاص گوادر آف روڈ ریلی کے فاتحین میں پرائز تقسیم کریں گے جبکہ میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ 
گوادر آف روڈ ریلی کے شاندار انعقاد میں جی ڈی اے بلوچستان موٹرسپورٹس ، رئیس ایسوسی ایٹ کےساتھ ضلعی انتظامیہ، گوادر پورٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ پولیس، سکیورٹی فورسز سمیت گوادر کے تمام سول و عسکری اداروں کا بھرپور تعاون شامل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی سکیورٹی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آگیا
سینیٹر کہدہ بابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گوادر آف روڈ ریلی کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گوادر عوام اور باہر سے آنے والے ہزاروں لوگوں کو ہفتہ بھر تفریحی ماحول فراہم کیا اور یہاں پورا میلہ لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر ایک سیاحتی مقام ہے اور اس شہر کو سمارٹ پورٹ سٹی بنانے کے بعد دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کریں گے۔ یہاں تفریحی و کھیلوں کی سرگرمیاں کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر آف روڈ ریلی کے مختلف کیٹیگریز میں مقامی ریسرز کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اور نمبر ون پر آنا خوش آئند اور قابل فخر ہے اور نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ظلم کے نظام کیخلاف اگر کوئی بغاوت نہیں کرتا تو۔۔۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق پھٹ پڑے