9 مئی واقعات: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی

Nov 22, 2023 | 12:03:PM
9 مئی واقعات: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،دوران سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے، گلبرگ پولیس نے سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں فرد جرم کیخلاف اپیل پر سماعت،سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی
 علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد  ڈاکٹر یاسمین راشد  نے غیر رسمی گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کیلئے لیول پلینگ فیلڈ دی جائے،لیول پلینگ فیلید یہ نہیں تحریک انصاف کے لوگ جیلوں میں ہیں،تحریک انصاف کو بھی الیکشن کاپورا موقع ملنا چاہیے،میں تحریک آنصاف کیساتھ تھی اور رہوں گی۔

یاسمین راشد  کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ،میں صحت مند ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں،جب نواز شریف جیل میں تھے تو میں نے بطور وزیر صحت پنجاب ان کا خیال رکھا تھا،میں چاہتی ہوں کہ  باہر نکل کر نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑوں اگر پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں رہی تو الیکشن کے نتائج کوئی تسلم نہیں کرے گا۔