اسلام امن پسند مذہب۔ انتہا پسندی سے جوڑنا درست نہیں۔ وزیراعظم عمران خان

Mar 22, 2022 | 15:02:PM
 اسلام امن پسند مذہب۔ انتہا پسندی سے جوڑنا درست نہیں۔ وزیراعظم عمران خان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام کا کسی طورپربھی دہشتگردی یا انتہاپسندی سے تعلق نہیں ہے۔

 او آئی سی وزرا خارجہ کی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کوعلم ہونا چاہئیے کہ اسلام امن پسند مذہب ہے۔اسلام کا دہشتگردی اورانتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں بے گناہ لوگوں کومارا گیا۔ انتہاپسند سوچ کسی کی بھی ہوسکتی ہے مگراسے اسلام سے جوڑا گیا۔مذہب کو دہشت گردی سے جوڑا گیا جو غلط تھا۔ نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:براڈ شیٹ کے سربراہ نے نوازشریف سے معافی مانگ لی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر کونے میں  مسلمانوں کو اسلاموفوبیا  کےواقعات  کا سامناہے۔ دنیا اسلاموفوبیا کےواقعات پر خاموش رہی۔اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلاموفوبیا  کے خلا ف عالمی دن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیاسجل علی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟