پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Aug 22, 2023 | 23:22:PM
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں اپیل پر سماعت جمعرات تک ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو ہونے والا بچہ خوف سے بے ہوش، ویڈیو سامنے آ گئی

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جائے گا، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں آزاد عدلیہ کے تصور کو یقینی بنانے کے لیے عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کور کمیٹی اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے انداز فیصلہ سازی کا نوٹس لیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان آرٹیکل 10 اے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کے فیئر ٹرائل کے بنیادی حق کے تحفظ کریں، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مطالبہ بھی کر دیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ خود کو مقدمے کی سماعت سے فوری الگ کریں دراصل انہوں نے قانون اور انصاف کو محض ایک مذاق بنادیا ہے، انصاف میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے، معاملہ التواء میں ڈالنے کا واحد مقصد چیئرمین پی ٹی آئی سے انتقام و تشدد کے سلسلے کا دوام ہے۔