نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا تجارت کو بڑھانے کیلئےبزنس پارکس قائم کرنے کا اعلان

Aug 22, 2023 | 19:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیر  تجارت و صنعت  گوہر اعجاز نے ملک میں تجارت کو بڑھانے کے لئےبزنس پارکس قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ممتاز ایکسپورٹرز اور تاجروں سے ملاقات کی اور تجارت کو بڑھانے کے لیے ملک میں بزنس پارکس کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی تجارتی رابطوں کو مستحکم کرنے کے لیے بڑے شہروں میں بزنس پارکس قائم کرنے کا پلان ہے، ملک کی برآمدات میں اضافے کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے، تاجروں کے لیے یہ پارکس یا سہولت مراکز  تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بنائے جائیں گے، پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ہر ممکن راستے تلاش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،انٹربینک سے اہم خبر آگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ بزنس پارکس عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، بزنس پارکس کی قیام کے حوالے سے بزنس کمیونٹی سے تجاویز مانگی ہیں، مقامی کاروباری برادری کے زیر انتظام بائنگ ہاؤسز اور کرائے کی عمارتوں کا استعمال بھی زیر غور ہے، ان اقدامات کا مقصد ملکی اور غیر ملکی تاجروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔