بٹگرام ،ہزاروں فٹ کی بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا

Aug 22, 2023 | 12:30:PM
 بٹگرام ،ہزاروں فٹ کی بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زبیر اعوان )بٹگرام الائی میں چیئر لفٹ سے بچوں اور اساتذہ کو نکالنے کیلئے کمشنر ہزارہ نے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق کمشنر ہزارہ نے چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی ڈیمانڈ کی ہے جو کہ  ایبٹ آباد سے روانہ کر دیا گیا ہے ، کمشنر ہزارہ کے مطابق ہیلی کاپٹر 50  منٹ میں  پہنچ جائے گا،بٹگرام آلائی جھنگڑئے پاشتو میں پھنسی چئیر لفٹ ہزاروں فٹ اونچائی پر واقعہ ہے ،لفٹ میں اساتذہ سمیت8 سکول کے بچے بھی پھنسے ہیں ،  لفٹ میں پھنسے افراد کی جان کو خطرہ ہے، اس لیے جلد سے جلد ہیلی کاپٹر کا پہنچنا ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ  بٹگرام کے علاقے میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کا واقعہ صبح7 بچے پیش آیا تھا ، لیکن بلندی زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیور آپریشن میں مشکلات پیش  آ رہی ہیں جس پر ہیلی کاپٹر مانگا گیا تھا اور اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ آرمی ہیلی کاپٹر  جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں شامل ہو گیا۔