قصور ,سیلاب زدگان کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری

Aug 22, 2023 | 09:56:AM
قصور ,سیلاب زدگان کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قصور کے سیلاب زدگان کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری  ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد حالیہ سیلاب سے ضلع قصور کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آج بھی کمال پور، شجرہ، ماہی وال اور ٹھٹی بخشی کے سیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم جاری رہی جس سے سیکڑوں خاندان مستفید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں روبوٹ کی مدد سے انسانی دماغ میں چپ لگا دی گئی
پاک فوج کی ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف  ہیں ،سیلاب کے باعث اطراف سے کٹ جانے والے دیہات تک کشتیوں کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا گیا،اس کے ساتھ ساتھ سیلاب زدگان کیلئے ضروری طبی امداد کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا،فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس سے کثیر تعداد میں مقامی لوگ مستفید ہوئے،پہلے دن سیلاب میں پھنسے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا،اس کے علاوہ ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں لگ بھگ 16 ٹن مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا،راشن پیکس آٹا، دال، چاول، گھی اور دودھ سمیت ضروری اشیائے خورو نوش شامل ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گنڈا سنگھ ، دھوپ سڑی، گھٹی کلنگر، اولاکے، جمعے والا، کمال پورہ، بکرکے، اٹاری اور نجابت شامل ہیں،پاک فوج کی امدادی کارروائیاں سیلاب کی صورتحال بہتر ہونے اور معمولات زندگی بحال ہونے تک جاری رہیں گی۔