ایپاایوارڈ، مشی خان کا پاکستانی شخصیات کی شرکت پر شدید ردعمل

Oct 21, 2023 | 10:33:AM
پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور نسل کشی کے دردناک لمحات کے دوران پاکستانی شخصیات کو ایپا ایوارڈ میں شرکت کرنے کے عمل کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  اداکارہ اور میزبان مشی خان نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور نسل کشی کے دردناک لمحات کے دوران پاکستانی شخصیات کو ایپا ایوارڈ میں شرکت کرنے پر شدید ردعمل اک اظہار کیا ہے۔

بے باک اداکارہ اور مظالم کے خلاف بنا خوف و ڈر کے آواز بلند کرنے والی مشی خان نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دوران مانچسٹر میں ہونے والے تیسرے  انٹرنیشل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا ایوارڈز) پر پاکستانی شخصیات کی شرکت پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’بطور اداکار یہ ہمارا پیشہ ہوتا ہے کہ ہمیں اداکاری کرنی پڑتی ہے جس کا ہمیں معاوضہ ملتا ہے اور ہمارے گھر کا نظام چلتا ہے، لیکن یہ ایوارڈ شو ایسے ہوتے ہیں جس کیلئے ہمیں کوئی معاوضہ نہیں ملتا سوائے اسکے کہ آنے جانے کا ٹکٹ ، رہائش، ایوارڈ اور شہرت۔’

مشی خان کا شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ایسے موقع پر جب کہ فلسطین میں ظلم ڈھائے جارہے ہیں اس وقت  زیادہ کچھ نہیں صرف احترام کے طور پر ایپا ایوارڈ میں شرکت سے انکار بھی کرسکتے تھے، ہم فسطینی بھائیوں کو کیا منہ دکھائیں گیں؟۔’

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کیا ہم ایسے موقع پر منع نہیں کرسکتے تھے؟ یا ہمیں منع کرنا آتا نہیں ہے؟۔’

 مزید پڑھیں: ایپا ایوارڈ ، پاکستانی سیلیبرٹیز مانچسٹر کیلئے روانہ

اداکارہ نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’مانچسٹر میں مشہور شخصیات کو ان ایوارڈز کے لیے جاتے دیکھ کر شرم آتی ہے۔ اگر منتظمین اتنے گونگے ہوتے کہ انہیں ملتوی نہ کرتے تو کم از کم یہ لوگ انکار کر سکتے تھے اور فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر سکتے تھے  کاش ہم مصیبت میں دوسروں کے لیے کچھ عزت اور وقار رکھتے۔’

واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین مشی خان کی بات پر متفق نظر آئے۔ صارفین کا خیال ہے کہ پاکستانی مشہور شخصیات کو زیادہ پُر زور اور ذمہ دار ہونا چاہیے کیونکہ شہرت ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے۔