پیپلز پارٹی اپنے حامیوں اور مخالفوں کو کیا سرپرائز دینےوالی ہے؟

Jun 21, 2026 | 00:30:AM
 پیپلز پارٹی اپنے حامیوں اور مخالفوں کو کیا سرپرائز دینےوالی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان پیپلز پارٹی اپنے حامیوں اور مخالفوں کو بڑا سرپرائز دینے جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دوسری سیاسی جماعتوں کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابل کوئی امیدوار نہ لانے پر رضامند کر لیا۔ امکان ہے کہ گلگت بلتستان میں  پیپلز پارٹی کا امیدوار بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بن جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے مؤقر ذرائع نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کا وزیر اعلیٰ بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے گلگت بلتستان میں سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں جس میں پیپلزپارٹی نے سیاسی جماعتوں کو وزیر اعلیٰ کے لیے امیدوار کھڑا نہ کرنے کے لیے منالیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کے وزیر اعلیٰ کے لیے امیدوار ہوں گے۔ پیپلزپارٹی جی بی اسمبلی کی حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 4 طلب طلب کیا گیا ہے تاہم اس کے انعقاد میں تاخیر کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کیلئے وزیراعلیٰ نامزد

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے نام کا اعلان 22 جون کو ہوگا جن کے نام کا فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔

اس سے قبل پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت جی بی میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے گرین سگنل دے چکی ہے، اور ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے:  نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے  ملک بھر میں بارشوں، آندھی اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کر دیا