سمندری طوفان کے اثرات، متاثرہ علاقوں کی رپورٹ جاری 

Jun 21, 2023 | 16:04:PM
 بیپر جوائے سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں کی اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو ) بپرجوائے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں اور اس سے ہونے والے نقصان سے متعلق اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی  ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ  میں جن پاکستانی علاقوں کے متاثر ہونے کا بتایا گیا ان میں عمرکوٹ ،تھرپارکر ،بدین ،سجاول اور ٹھٹہ اضلاع شامل ہیں ، سیلاب میں 4انسانی جانیں ضائع ہوئیں، 84 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:چند سو روپے کا انجکشن  12 ہزار میں فروخت ہونے لگا

رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان سے 2400 گھروں کو  نقصان پہنچا، 200 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے،2 لاکھ97 ہزار ایکڑ زرعی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ 1800 مویشی ہلاک ہوئے ۔