میٹرک میں فیل ہونے والے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

Feb 21, 2026 | 14:08:PM
میٹرک میں فیل ہونے والے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے میٹرک میں ناکام طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی ، 2024-25 میں ناکام یا سپلیمنٹری والے طلبہ آن لائن رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے میٹرک میں ناکام یا سپلیمنٹری طلبہ کے لیے مفت ہنرمندی اور فنی تعلیم کے کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امتحانات 2024-25 میں ناکام یا سپلیمنٹری والے طلبہ آن لائن رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں، یہ پروگرام اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈانٹرپرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو بیروزگاری سے بچانا اور انہیں ہنرمند بنانا ہے۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے تاکہ تمام متعلقہ طلبہ پروگرام میں شامل ہو سکیں اور مفت فنی تعلیم حاصل کر کے مستقبل کے مواقع سے مستفید ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج،کیا آپ اہل ہیں؟فوراً چیک کریں