ماہرین نے موٹاپہ روکنے والا انجنیئرڈ آٹا تیار کر لیا

Feb 21, 2023 | 12:20:PM
ماہرین نے موٹاپہ روکنے والا انجنیئرڈ آٹا تیار کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہرین نےموٹاپہ روکنے اور بسیاری خوری کم کرنے والاانجنیئرڈ آٹا تیار کر لیا ہے۔ یہ آٹا ذیابیطس کے مریضوں اور دل کے لیے بھی مفید ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماہرین نے موٹاپہ روکنے اور زیادہ کھانے والے افراد کے لیئے ایک مخصوص آٹا تیار کر لیا ہے جسے انجنیئرڈ آٹے کا نام دیا گیا ہے۔ خاص فارمولے سے تیار آٹا کھانے سے فوری طور پر پیٹ بھرنے کا احساس ہو جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس آٹے کو کنگز کالج لندن کے بائیو ٹیکنالوجسٹ پیٹر ایلس اور دیگر ماہرین نےمل کر  تیار کیا ہے۔ اس  آٹے میں انتہائی مفید اجزا بھی شامل ہیں جو خون میں گلوکوز کی سطح کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس آٹے کو  چنے، لوبیا اور دیگر مختلف اقسام کی دالوں سے تیار کیا گیا ہے جس سے فوری طور پر شکم سیری کا احساس ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آٹا  ذیابیطس کے مریضوں اور دل کیلئے بھی مفید ہے۔

مزید پڑھیں: آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی وجہ کیا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

ماہرین کے مطابق  اس آٹے میں فائبر(ریشے) کی غیرمعمولی مقدار شامل ہے جو ہر طرح سے صحت کیلئے مفید ہے۔ اگر  اس مخصوص آٹے کو عام آٹے میں ملا کر استعمال کیا جائے تو  بہت سے طبی اور غذائی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

 تجربے کے طور پر ماہرین نے اس آٹے کو  روایتی گندم کے آٹے میں مکس کر کے مختلف رضاکاروں کو کھلایا تھا۔ تحقیق میں شامل رضاکار دیگر افراد کی نسبت کم خوراک میں سیر ہو گئے جبکہ ان کے خون میں گلوکوز کی مقداد بھی کم پائی گئی۔