حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی کی تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وطن واپس آنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو فیملی معاملات حل ہوتے ہی وطن واپس جانے کا کہہ دیا گیا ہے اور وہ چند روز میں لندن سے پاکستان واپس آجائینگے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر آرڈر میں لکھا ہے پرویز الٰہی پارٹی صدرکا اعتماد کھوچکے ہیں، سبطین خان