22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال

Apr 21, 2021 | 11:41:AM
 22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) لاہور میں 22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے مراسلہ جاری کر دیا جبکہ اورنج ٹرین کی بحالی سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں جزوی لاک ڈاؤن کے سبب لاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو 30 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن میں اورنج ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو بس سروس مکمل طور پر بند رہی۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم لاک ڈاؤن کے سبب 22 دن تک بند رہی۔ سپیڈو بس کے 17 روٹس کو معطل رکھا گیا۔ سپیڈو بس سروس کی 200 بسیں متعلقہ لاری اڈوں پر کھڑی رہیں۔شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس سروس بھی معطل رکھی گئیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران میٹرو بس کے سٹیشنز پر ٹکٹنگ کا نظام بند رہا۔ میٹرو بس ٹریک پر چلنے والی 67 بسیں گجومتہ بس ڈپو میں کھڑی رہیں۔

اورنج ٹرین کی سروس کو بھی 22 روز تک کورونا کے بڑھتے کیسز کے مدنظر بند رکھا گیا۔22 روز میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کرائے کی مد میں 12 کروڑ 5 لاکھ روپے خسارہ ہوا۔ میٹرو بس کی بندش سے اتھارٹی کو 7 کروڑ 92 لاکھ روپے نقصان ہوا جبکہ میٹرو اورنج ٹرین کی بندش سے اتھارٹی کو 4 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار روپے آمدن کی مد میں خسارے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ان ایکشن۔۔ شوگر سکینڈل میں 2 بڑی حکومتی شخصیات کی طلبی