یہ پاکستان کی ہی نہیں عالم اسلام کی فوج ہے: علماء کونسل

ہم اپنے سپہ سالار پر فخر کرتے ہیں, وہ ہر بات میں قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہیں: چیئرمین علماء کونسل

Nov 20, 2023 | 12:30:PM
 یہ پاکستان کی ہی نہیں عالم اسلام کی فوج ہے: علماء کونسل
کیپشن: یہ پاکستان کی ہی نہیں عالم اسلام کی فوج ہے: علماء کونسل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چئیرمین پاکستان علماء کونسل حسان حسیب رحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج  صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی فوج ہے۔

ملک میں حالیہ دہشتگردی کے حالات کے پیشِ نظر 17 نومبر کو آرمی چیف نے پاکستان علماء کونسل سے ملاقات کی، اس موقع پر پیر حسن الرحمن، پیر نقیب الرحمن عید گاہ شریف سمیت ملک کے دیگر نامور علماء اور مشائخ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میدان میں آگیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا مسلح گروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال ناقابلِ قبول ہے، علماء کرام کی جانب سے بھی آرمی چیف کے فیصلے سے اتفاق کیا گیا اور ان کا ہر طرح سے ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کے بعد چئیرمین علماء کونسل حسان حسیب رحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 57 اسلامی ممالک میں سے صرف پاکستان کے پاس حافظ قرآن اور سید سپہ سالار ہونے کا اعزاز ہے، آرمی چیف نے پاکستان کو ریاستِ طیبہ بنانے کی بات کی، آج ہمارے ملک کو ایک قوم بننے کی ضرورت ہے۔
چئیرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ بارڈر پر کھڑی ہماری فوج کی صرف اور صرف خواہش ملک کی خدمت کرتے ہوئے شہادت کی تمنا ہوتی ہے، ایسی فوج اور قوم کو تقسیم کرنے کے لئے بڑے منصوبے بنے ہیں، ہمارے سپہ سالار نے یہ واضح کر دیا کہ ایک ریڑھی لگانے والے پاکستانی کی جان بھی دنیا کی چیز سے بڑھ کر نہیں ہے، ہم اپنے سپہ سالار پر فخر کرتے ہیں جیسے وہ ہر بات میں قرآن کی آیات کا حوالہ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی ہو گئی، امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا

حسان حسیب رحمان نے کہا کہ سپہ سالار کی اس بات سے ہمارے دلوں کو بہت سکون پہنچا کہ آپ سب کی ایک ایک بات کا جواب میں قرآن و سنت کے مطابق دوں گا، ہم اپنی افواج پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں، یہ پاکستان کی ہی نہیں عالم اسلام کی فوج ہے،ہماری فوج صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی حفاظت کرنے والی فوج ہے، ہمارے سپہ سالار نے ہم سے ملاقات میں یہ واضح کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔