سعودی عرب کی غزہ جنگ رکوانے کیلئے کوششوں میں تیزی

Nov 20, 2023 | 13:05:PM
سعودی عرب کی غزہ جنگ رکوانے کیلئے کوششوں میں تیزی
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کی غزہ جنگ رکوانے کیلئے کوششوں میں تیزی،چین میں سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کے وزرا کی اہم ملاقات اور اجلاس،فوری جنگ بندی کا مطالبہ، سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، فلسطین کے وزرا سمیت او آئی سی حکام نے چین کے اعلیٰ سفارت کار سے ملاقات کی،وفد سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت رکھنے والے ممالک سے بھی رابطہ کرے گا-

سعودی عرب کی غزہ جنگ رکوانے کیلئے امریکا اور اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے ،چین میں سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کے وزرا کی اہم بیٹھک،  سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، فلسطین کے وزرا سمیت او آئی سی حکام نے چین کے اعلیٰ ترین سفارت کار سے ملاقات کی۔

 عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کے وفد نے چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا۔وفد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت رکھنے والے ممالک سے بھی رابطہ کرے گا۔

ضرور پڑھیں :اسرائیل کی غزہ میں 44ویں روز بھی بموں کی بارش،فلسطینی شہداء کی تعداد 13ہزار ہوگئی

 جس میں مغرب پر یہ زور دیا جائے گا کہ وہ اسرائیل کے اس مؤقف کو مسترد کرے کہ وہ غزہ میں اپنے حق دفاع میں حملے کررہا ہے۔اوآئی سی میں بھی عالمی عدالت انصاف پر زور دیا گیا تھا کہ وہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جنگ جرائم کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ جنگ میں اسرائيلی فوجیوں کی ہلاکتیں 383 ہوگئيں جبکہ 27 اکتوبر سے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے 62 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ادھر امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روز کے لیے جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں۔فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ اسرائیلی حکام کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔