ورلڈ کپ فائنل: فلسطین کا حامی نوجوان گراؤنڈ میں آنے پر گرفتار

Nov 20, 2023 | 08:35:AM
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میچ کے دوران فلسطین کا حامی نوجوان میدان میں نکل آیا، جسے سیکیورٹی نے پکڑ کر باہر نکالا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میچ کے دوران فلسطین کا حامی نوجوان میدان میں نکل آیا، جسے سیکیورٹی نے پکڑ کر باہر نکالا۔ 

 احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فیلڈ میں گھسنے والے اس نواجن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، جس نے ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے۔  اس کی ٹی شرٹ پر سامنے کی طرف ”فلسطین پر بمباری بند کرو“ اور پیچھے ”آزاد فلسطین“ کا پیغام درج تھا۔

اس شخص نے ہم جنس پرستوں کا ”LGBTQ“ والا جھنڈا بھی اٹھایا ہوا تھا اور اس کے ماسک پر فلسطین کا جھنڈا بنا ہوا تھا۔ اس نوجوان نے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود پچ پر کامیابی سے پہنچ کر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔

نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد کے گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر نوجوان کو میدان سے باہر نکالا اور بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اس شخص نے بتایا کہ اس کا نام جان ہے اور وہ آسٹریلیا سے ہے۔ اسے سٹیڈیم سے احمد آباد کے چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

نوجوان نے کہا کہ وہ اس لیے میدان میں آیا کیونکہ وہ ویرات کوہلی سے ملنا چاہتا تھا، اور ٹی شرٹ اس لیے پہنی کیونکہ وہ فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔

گرفتاری کے بعد، وہ پیلے رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آیا۔