ایشین ڈبل سکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے دی

Jun 20, 2026 | 20:43:PM
ایشین ڈبل سکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان ٹیم ون نے میزبان ملائشیا کو شکست دے کر تیسری ایشین ڈبل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ملائیشیا کے شہر سراواک میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان اور سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو 0-2 سے شکست دی۔ میچ کا دورانیہ 25 منٹ رہا۔

پاکستان نے ملائیشیا کے ہمیشن راج چندرن اور جوا چم چوہا پر مشتمل جوڑی کے خلاف پہلا گیم 8-11 سے جیتنے کے بعد دوسرا گیم بھی 5-11 سے اپنے نام کیا اور فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال اسی چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا اور اس بار ٹیم کی نظریں ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم ٹو نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سنگاپور کو صرف 13 منٹ میں 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم میں سابق عالمی جونیئر چیمپئن محمد حمزہ خان اور انٹرنیشنل کھلاڑی محمد عاصم خان شامل تھے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق ایئر کموڈور (ر) عامر نواز ٹیم مینیجر جبکہ سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : استعمال شدہ امپورٹڈگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے اور پابندی ختم کرنے کا فیصلہ