بھارت سے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، محمد رضوان

Oct 19, 2023 | 11:00:AM
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان  نے بھارت سے ہارنے کے بعد ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹاپ بولرز ہیں ، ٹیم کا مسئلہ آگاہی ہے جس میں سب سے اہم فیلڈنگ ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان  نے بھارت سے ہارنے کے بعد ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹاپ بولرز ہیں ، ٹیم کا مسئلہ آگاہی ہے جس میں سب سے اہم فیلڈنگ ہے۔ 

بھارت سے شکست پر رضوان نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور ورلڈکپ میں ہر میچ اہم ہے اگرچہ بھارت سے میچ ہارگئے لیکن اس سے قبل ہم بھارت سے  دو جیتے بھی ہیں۔

رضوان نے کہا کہ ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور  پاکستان کے لیے ایک ایک میچ اہم ہے، پاکستان ٹیم اچھی ٹیم ہے یہ نہیں کہہ سکتے کہ دنیا بھر کی ٹیموں سے نچلے درجے پر ہیں ہمارا مسئلہ آگاہی کا ہے ، اس میں مسئلہ فیلڈنگ کا ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ گراؤنڈ میں ہمیں اس چیز پر کیسے قابو پانا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی کرکٹرز کا فلسطین سے اظہار یکجہتی

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آج بھی  ساری ٹیمیں یہی کہہ رہی ہی کہ پاکستان ٹیم کیلئے پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، ہمارے پاس دنیا بھر کے ٹاپ بولرز ہیں،  یہ بات ہے کہ ہمارے اسپنر  آؤٹ نہیں کرپارہے لیکن  شاداب اور نواز  ہمیں کبھی بھی میچ جتوا کر دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب محمد رضوان نے آئندہ میچز میں بہترین پرفارمنس کی امید بھی ظاہر کی۔