شوگرایڈوائزری بورڈ کااہم اجلاس21نومبرکو طلب

Nov 19, 2023 | 16:36:PM
شوگرایڈوائزری بورڈ کااہم اجلاس21نومبرکو طلب
کیپشن: شوگرایڈوائزری بورڈ کااہم اجلاس21نومبرکو طلب
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) شوگرایڈوائزری بورڈ کااہم اجلاس21نومبرکو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیرصنعت وپیداوار گوہراعجاز کریں گے، شوگر ملز مالکان کا چینی کی برآمد کامعاملہ پیش کئےجانے کا امکان ہے، شوگرملزمالکان نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کامطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی سواری عوام کی پہنچ سے باہر، قیمت میں مزید اضافہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز پیش کرے گی، کرشنگ سال 2023-24 کیلئے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ پیش کیا جائے گا اور سال2023-24 کیلئے گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہو گا۔