ارجنٹینایا اسپین؟دنیائے فٹبال کےنئےحکمران کافیصلہ آج ہوگا
میچ سے قبل اختتامی تقریب کا جشن منایا جائےگا،عالمی شہرت یافتہ اسٹارز ٹام کروز، لورا پوزینی، روبی ولیمز اور دیگر رنگ جمائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا یا اسپین فٹبال کی دنیا پر حکمرانی کرے گا ؟فیصلہ کن معرکہ آج رات 12 بجے نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان نیوجرسی میں ہونےوالے اس فیصلہ کن معرکے میں دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
جاپانی سرمئی طوطا درست انداز میں پیشگوئیاں کرکے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے،اب اس جاپانی سرمئی طوطے نےفیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل ارجنٹائن کے نام ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔
میچ سے قبل اختتامی تقریب کا جشن بھی منایا جائےگا جس میں عالمی شہرت یافتہ اسٹارز ٹام کروز، لورا پوزینی، روبی ولیمز اور دیگر فنکار رنگ جمائیں گے,جشن کی تیاریاں جاری ہیں،معروف گلوکارہ شکیرا اور دیگر فنکار ریہرسل میں مصروف ہیں۔
فیفاورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کے مقابلے میں ایمباپے نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیاہے اس طرح گولڈن بوٹ کے حقدار میسی ہوں گے یا ایمباپے؟یہ بھی فیصلہ آج ہوجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ارجنٹائن کیخلاف فائنل سے قبل سپین کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی
میگا ایونٹ کی تاریخ میں ایمباپے کے مجموعی گولز کی تعداد 22 ہو گئی جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایمباپے کے 10 اور میسی کے 8 گولزہیں۔
ایمباپےمجموعی 22 گولزکے ساتھ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 21 گول کرنےوالے ارجنٹینا کےلیونل میسی کوبھی پیچھے چھوڑ دیاہے۔