امریکی فوجیوں کی ہلاکت، ٹرمپ کا ایران کےخلاف بھرپور کارروائی کا حکم

Jul 19, 2026 | 08:46:AM
امریکی فوجیوں کی ہلاکت، ٹرمپ کا ایران کےخلاف بھرپور کارروائی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی جنگ میں بدلنے لگی،امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعدٹرمپ نےایران کے خلاف بھرپور شدت سے فوجی کارروائی کا حکم دیدیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے  اردن  میں  ایران کے بیلسٹک میزائل  حملوں میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت  اور متعدد کے زخمی ہونےکا اعتراف کیا ہے۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 17 جولائی کو اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور اس کے اتحادی دستے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کر رہے تھے کہ اس دوران 2  امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک امریکی فوجی تاحال لاپتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:موسلا دھار بارش سے راستے بند!سیاح پھنس گئے

سینٹکام کے مطابق  4 امریکی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اردن کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، تاہم انہیں علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا، جب کہ معمولی زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کا بھی معائنہ کیا گیا اور وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

سینٹکام کا کہنا ہےکہ ہلاک امریکی فوجیوں کے اہلخانہ کو باضابہ طور پر اطلاع کے 24 گھنٹے بعد  فوجیوں کی شناخت ظاہرکی جائےگی۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکا کی الازرق ائیر بیس کو نشانہ بنانےکا اعلان کیا تھا۔