’پی ٹی آئی میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں‘

Jan 19, 2024 | 13:20:PM
’پی ٹی آئی میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قیدی نمبر 804 کی واپسی،لیڈر صرف عمران خان ،شیر افضل نے دھوکہ دے دیا؟سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے بڑا انکشاف کردیا ،کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کے علاوہ نہ کوئی ان جیسا لیڈر تھا اور نہ ہے اور نہ ہی آئے گا ،ان کی لیڈر شپ کی جگہ کوئی بندہ پوری نہیں کرسکتا۔

 پروگرام ’سلیم بخاری شو‘  میں گفتگو کرتے ہوئے گروپ ایڈیٹر سلیم بخاری نے کہا ہے کہ حامد خان نے پی ٹی آئی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،جب سب لوگ دھڑے بندیوں کا شکار ہیں تووہ ایک سائیڈ پر ہیں حالانکہ سب سے زیادہ حق انہی کا ہی تھا ،وہ اس وقت سے عمران خان کے ساتھ تھے  جب ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا ،انہوں نے بڑے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ایک بار سپریم کورٹ کے جج نے بھی کہا تھا کہ چیئرمین تو آپ کو بننا چایئے جس پر انہوں نے جواب دیا تھا کہ مجھے شوق نہیں ہے۔

شیر افضل مروت کے ایک بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کو کچھ بھی نہیں پتہ  وہ ایک خود ساختہ لیڈر ہیں، ان کو اپنی پارٹی کے حوالے سے کچھ بھی ہدایات نہیں ہیں اور وہ ایسا سمجھتے ہیں کہ پارٹی صرف ان کی وجہ سے چل رہی ہے،  انہوں نے پارٹی کے اندر شخصیت پرستی کو ہوا دی ہے، جس کی وجہ سے واضح طور پر دھڑے بندیاں ہوں گی ۔انہوں نے  وکیلوں کو آپس میں لڑوا دیا ہے کیونکہ وہ خود ایک وکیل ہیں۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو صحافیوں کیلئے نو گو ایریا بنا دیا گیا

پی ٹی آئی کے نشان کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  جب آپ کے پاس پارٹی کی ساکھ ہی نہ بچی ہو تب آپ جو بھی کرلیں وہ بے سود ہے، ایک دفعہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ جس کو بھی کھڑا کریں یا جس کو بھی ٹکٹ دیں وہ جیت جائے  گا کیونکہ ان کے ذہن میں تھا کہ اب بھی  حالت 1970 والی ہے لیکن اس کیلئے بھٹو ہونا ضروری ہے کیونکہ بھٹو ایک ایسا لیڈر تھا جس کی دشمن بھی تعریفیں کرتے تھے انہوں نے پارٹی کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا تھا ۔ ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ بینر پر جو کچھ بھی لکھیں ،چاہے قیدی 804 لکھیں یا کچھ بھی۔اس سے کچھ بھی نہیں ہونا ،یہ سب باہر ہوگا بیلٹ پیپر پر نہیں ۔وہ لوگ جو آپ کو جانتے تک نہیں وہ کس طرح ووٹ دیں گے ؟

انہوں نے کہا ہے کہ  جس طرح پی ٹی آئی چل رہی ہے اس طرح کسی بھی جماعت میں نہیں ہوا ۔ جنہوں نے پی ٹی آئی کیلئے  9 مئی کیا، 126 دن کے دھرنے دئیے، اپنے آپ کو وزیرآباد دھرنے میں گولیوں کے آگے ڈالا، ان کو آپ کوئی اہمیت نہیں دی گئی ، ان کے بیان کی کوئی اوقات ہی نہیں تو وہ کس طرح نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک ایران کشیدگی ، دونوں ممالک میں تناؤ کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ

سائفر کے حوالے سے  سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ سائفر کیس اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، آئی ایس آئی اور ایم آئی نے اس کی تحقیقات کی تھی،انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک داکومنٹ ہے جو کہ کوڈڈ زبان میں لکھا ہو ا ہے لیکن خان صاحب کے علاوہ اس میں سازش کسی کو نظر نہیں آئی ۔سائفر سے  جان چھڑانی ہے تو پہلے اس کیس سے جان چھڑانی ہوگی کیونکہ سائفر ایک ایسی گھنٹی ہے جو گلے میں ٹن ٹن کررہی ہے ۔

مزید پرھیـفیصل آباد,پی ٹی آئی امیدوار خیال کاسترو احاطہ عدالت سے گرفتار