بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟۔۔ وزیر بلدیات نے بتادیا

Jan 19, 2022 | 14:31:PM
بلدیاتی انتخابات کب ہونگے میاں محمود الرشید نے بتا دیا
کیپشن: بلدیات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید  نے کہا ہے کہ 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہے ہیں۔ مقامی حکومتوں کا بااختیار نظام لیکر آ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات  میاں محمود الرشید نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لوکل سیلف گورنمنٹ ڈپلومہ متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ میں سپیشل پرسنز کی سیٹ کا اضافہ کیا ہے۔ یوتھ اور ٹریڈرز  کوبھی نمائندگی دی ہے۔

میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہر انتخابات سے پہلے بلدیاتی ایکٹ میں ہونے والی تبدیلی کو روکا جائے۔ سالہا سال سے لوکل گورنمنٹ سسٹم ڈویلپ نہ ہوسکا۔ ہماری حکومت سمیت کوئی حکومت بلدیاتی اداروں کا موثر حل پیش نہ کر سکی۔

انہوں نے پرانے بلدیاتی نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ پرانا بلدیاتی نظام بھی صرف دکھاوا تھا۔ میئر کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔ مقامی حکومتوں کا بااختیار نظام متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ اراکین اسمبلی کا کام ترقیاتی کام نہیں بلکہ قانون سازی ہے۔ لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کے دروازے پر حل ہونے چاہئیں۔ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کرانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے سپرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ۔۔ 100 روپے کے لوڈ پر کتنا بیلنس ملے گا؟
 پنجاب یونیورسٹی میں متعارف کرائے جانے والے لوکل سیلف گورنمنٹ ڈپلومہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈپلومہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔ یہ ڈپلومہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا